جس کا بڑا کمپریسر۔۔ گیس اس کی
کراچی : جہانگیر روڈ ایسٹ کے علاقے میں سالوں گذرنے کے بعد بھی گیس کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ سردیوں میں گیس آتی ہی نہیں، باقی موسموں میں جتنی آتی ہے اس میں کمپریسر کا مقابلہ غریب کو پیچھے چھوڑ جاتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس پورے دن میں دو سے تین بار اتنے پریشر سے آتی ہے کہ کسی بھی گھر میں کمپریسر آن ہوتے ہی چلی جاتی ہے۔ اب علاقے میں تین قسم کے صارفین ہیں۔
۔ ایک وہ جو ہزاروں روپے کی گیس سلینڈر میں بھرواتے ہیں۔
۔دوسرے وہ جو بڑا سا کمپریسر استعمال کرکے علاقے کی گیس کھینچ لیتے ہیں۔
۔ اور تیسرے وہ جو آدھی رات یا صبح سویرے کھانا پکاتے ہیں ۔ کیوں کہ کمپریسر بند ہونے کی وجہ سے ان اوقات میں کچھ گیس میسر آجاتی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس آتی نہیں لیکن بل برابر آتا ہے۔ اب تو شکایت کرکے بھی تھک گئے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کس دن جاگے گی اور انہیں بل اور سلینڈر کے دہرے اخراجات سے نجات ملے گی؟