پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کرلی۔ حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2019 کا آئین ختم کرتے ہوئے 2014 کا آئین بحال کیا ہے اور بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں14رکنی منیجمنٹ کمیٹی بنائی ہے۔ اس کمیٹی میں ثناء میر کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ ثناء میر نےٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ کمیٹی میں شامل کرنے پر مشکور ہوں لیکن مصروفیات کے باعث کمیٹی کو وقت نہیں دے سکوں گی۔
It is very humbling to be named in the PCB mgmt com🙏🏼.I would like to express my gratitude to all decision makers & everyone around the world who congratulated me.For now,I'll not be able to participate as I look fwd to contribute through my independent voice in FICA & thru comm.
— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) December 23, 2022
ثناء میر نے مزید کہا کہ کمنٹری اور فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کے فورم سے کرکٹ کی بہتری کیلیے آواز بلند کرتی رہوں گی۔