بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے بیمار ماں کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے اسپتال کےآئی سی یومیں شادی رچالی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونم نامی خاتون کی بیٹی کا رشتہ طے تھا لیکن ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد فیملی سمیت خاتون کو بھی بتایا کہ ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے جس کے بعد خاتون نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مرنے سے پہلے اپنی بیٹی کی شادی دیکھنا چاہتی ہیں۔ لڑکے کے گھر والوں کو معاملے سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد وہ فوری شادی پر رضامند ہوگئے۔
मरती मां की ख्वाहिश देख ICU में हुई बेटी की शादी #Bihar #ICU pic.twitter.com/vpxDbcJbnr
— Aman Kumar Dube (@Aman_Journo) December 26, 2022
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے والوں کی موجودگی میں فوری طور پر یہ شادی کروائی گئی تاہم شادی کے کچھ دیر بعد ہی دلہن کی والدہ وفات پاگئیں۔