بھارتی ریاست کیرالہ کے دارلحکومت کی گلیوں کو پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی تصاویر سے سجادیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے خواتین ونگ، آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل کانفرنس کے حوالے سے دارالحکومت کے تمام اہم مقامات کی دیواروں پر لگائے جانے والے پوسٹرز کے لیے بینظیر بھٹو کی تصویر کا انتخاب کیا گیا۔ کانفرنس کے دعوت نامے پر بھی بینظیر بھٹو کی تصویر کو استعمال کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بینظیر بھٹو کی تصویر والے پوسٹرز لگائے جانے پر بی جے پی کے کارکنوں نے شہر بھر میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ بی جے پی رہنما سندیپ واشسپتی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر دشمن ملک کی سابق وزیر اعظم تھیں جنہوں نے بھارت کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جو لوگ دشمن کی عزت کرتے ہیں اور انہیں پوجتے ہیں وہ بھی ہمارے ملک کے دشمن ہیں۔

- January 7, 2023
2 years ago
0
You can share this post!