بچوں کی آن لائن حفاظت، ، پی ٹی اے کا والدین کو پیرنٹل کنٹرول سافٹ وئیر استعمال کرنے کا مشورہ

بچوں کی آن لائن حفاظت، ، پی ٹی اے کا والدین کو پیرنٹل کنٹرول سافٹ وئیر استعمال کرنے کا مشورہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بچوں کے ڈیجیٹل تحفظ سے متعلق اہم ایڈوائزری جاری کردی۔ جس میں کہا گیا ہےکہ والدین بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ ایڈوائزری کے مطابق آن لائن پلیٹ فارمز پر بچوں کی حفاظت والدین اور معاشرہ ، دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، آن لائن تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پی ٹی اے نے والدین کو پیرنٹل کنٹرول سافٹ ویئر اور مواد کو فلٹر کرنے والے ٹولز استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔ ایڈوائز ری کے مطابق کم عمر بچوں میں غیر محفوظ اور حد سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کیلئے والدین بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ پی ٹی اے نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کے لیے اسکرین ٹائم کو واضح اور محدود کریں تاکہ تعلیم، تفریحی سرگرمیوں اور خاندانی زندگی کے درمیان صحت مند توازن برقرار رکھا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *