ویمنزایشیا کپویمنزایشیا کپ ٹی20 میں پاکستان نے سری لنکا کو 5وکٹوں سےشکست دےکرپانچویں کامیابی حاصل کرلی۔ سلہٹ میں ایونٹ کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا ویمنزٹیم 112رنزپرڈھیرہوگئی۔ کپتان چماری اتاپتو41رنزبنا کرنمایاں رہیں۔ پاکستانی اسپنرعمیمہ سہیل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں قومی ویمنزٹیم نے مطلوبہ ہدف 7 گیندیں قبل 5 وکٹ پرپورا کرلیا۔ ندا ڈار نے 26اورعالیہ ریاض نے20 رنزاسکورکئے۔ عائشہ ندیم نے 2چھکے لگا کرٹیم کو فتح دلائی۔

- October 11, 2022
3 years ago
0
Tags:
You can share this post!