سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ ووٹوں کی گنتی جاری۔ آج 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل بغیرکسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ کراچی کے 7 اضلاع کے 25 ٹاؤنز کی 246 یونین کونسلز کے 984 وارڈز میں ووٹنگ ہوئی۔ حیدرآباد میں 2551، دادو میں 1436، جامشورو میں 839، ٹنڈوالہیار میں 781، مٹیاری میں 715 اور ٹنڈومحمد خان میں 452 امیدواروں نے مختلف نشستوں پرالیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے 8706 پولنگ اسٹیشن قائم کئےگئے۔ مردوں کے لیے 1204 اورخواتین کے لیے 1170پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ مشترکہ طور پر 6332 اور 389 امپروائزڈ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

- January 15, 2023
2 years ago
0
You can share this post!