آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس کے تحت 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ برسبین میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ کو 40 اوورز فی اننگز ےک محدود کیا گیا۔ پاکستان ویمنز نے 8 وکٹ پر 160 رنز اسکور کئے۔ ندا ڈار 59 رنز بناکر نمایاں رہیں. کپتان بسمہ معروف نے 28 رنز بنائے۔
ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت آسٹریلیا کو 158 رنز کا ہدف ملا جو میزبان ٹیم نے 29ویں اوور میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ لچفیلڈ نے 78 اور کپتان میگ لیننگ نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے بدھ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔