بابراعظم آئی سی سی کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد

بابراعظم آئی سی سی کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ون ڈے کے ساتھ آئی سی سی کے سب سے بڑے ایوارڈ کرکٹرآف دی ایئرکیلئے بھی نامزد ہوگئے۔ بابراعظم نے رواں سال تینوں فارمیٹ میں شاندارکارکردگی دکھائی۔ 44 انٹرنیشنل میچز میں 2ہزار598رنز اسکور کیے۔ بابر کے ساتھ انگلینڈ کے بین اسٹوکس، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤدھی اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی کرکٹر آف دی ایئرایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔ آئی سی سی نے بابرکوگزشتہ روزون ڈے کرکٹرآف دی ائیرایوارڈ کیلئے بھی نامزد کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *