ایونٹ کی تاریخ کا پہلا فٹبال ورلڈ کپ ، مردوں کے ساتھ 3 خواتین ریفری بھی شامل

ایونٹ کی تاریخ کا پہلا فٹبال ورلڈ کپ ، مردوں کے ساتھ 3 خواتین ریفری بھی شامل

قطر میں شروع ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کیونکہ ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار مردوں کے ساتھ ساتھ تین خواتین ریفری بھی میچزسپروائز کریں گی۔ ان خواتین ریفریز میں روانڈا کی خاتون ریفری سلیمہ، جاپان کی یاما شیتا یوشیمی اورفرانس کی اسٹیفانی فراپارٹ شامل ہیں۔ سلیمہ 2012 سے فیفا کیلئے میچز سپروائز کررہی ہیں۔ وہ 2019 کے ویمنزورلڈ کپ، ٹوکیواولمپکس کے میچزبھی سپروائز کرچکی ہیں۔ یاماشیتا مسلسل دوسرے ورلڈ کپ میں فرائض انجام دیں گی۔ 38 سالہ اسٹیفانی فریپرٹ ورلڈ کپ کے ساتھ یوئیفا سپرکپ فائنل کوبھی سپروائز کرچکی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *