ایشیا کپ ٹی 20 کا سب سے بڑا ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا

ایشیا کپ ٹی 20 کا سب سے بڑا ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا
ایشیا کپ ٹی 20 کا سب سے بڑا ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا
روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک دوسرے پر جھپٹیں گے۔۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلیے تیارہیں۔ اہم میچ میں پاکستان کواپنے اہم فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی اوربھارت کوجسپریت بمرا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ پاکستانی کپتان بابراعظم کہتے ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ ماضی کا حصہ بن چکا۔
اب ایک نیا دن اورنیا میچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی ہوتے تو اوربات تھی لیکن دیگر بولرز پرمکمل اعتماد ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستان کیخلاف میچ کو چیلنج قراردےدیا۔ کہا ماضی میں جوکچھ ہوا اسے بھلا دیا، ایشیا کپ کا آغاز جیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles