انگلینڈ نے پاکستن کیخلاف ملتان ٹیسٹ میں پوزیشن مضبوط کرلی۔ انگلش ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں پر 202 رنز بنا کر 281رنز کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم نے 79 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی۔ مسٹری اسپنر ابرار احمد نے دوسری اننگز میں بھی جادو چلایا اور 3 بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔ دو کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔ بین ڈکٹ نے 79 رنز اسکور کئے۔ زیک کرالی 3, ول جیکس 4 اور جوروٹ 21 رنز بناسکے۔ دن کے اختتام پر کپتان بین اسٹوکس 16 اور ہیری بروک 74 رنز پر ناٹ آوٹ ٹھے۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ کپتان بابر اعظم نے 75 اور سعود شکیل نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

- December 10, 2022
2 years ago
0
You can share this post!