انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹرسٹی اورآرسنل کی کامیابی، مانچسٹریونائیٹڈ کو شکست
انگلش پریمئیرلیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کا جادو نہ چل سکا، مانچسٹریونائیٹڈ کو برینٹ فورڈ کے ہاتھوں 4-0 سے شکست ہوئی، 1936 کے بعد یونائیٹڈ کی یہ بدترین شکست ہے، مانچسٹرسٹی نے بورن ماؤتھ کو 4-0سے مات دی، آرسنل نے لیسٹرسٹی کیخلاف 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔ گیبرئیل جیزز نے دوگول اسکورکئے.