حال ہی میں انوشکا شرما کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی کہ وہ بلااجازت اپنی تصویر شئیر کرنے پر ایک اسپورٹس وئیر برانڈ پر برہم ہوئیں اور اپنی تصویر فوری طور پر ہٹانے کو کہا،، اگلے دن انوشکا اپنے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ اس برانڈ کے بارے میں کچھ اس طرح بات کرتی نظر آئیں جیسے وہ اس برانڈ کے مارکیٹنگ پروپوزل کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔۔ اور اب انوشکا شرما کی انتہائی پاور پیک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں انوشکا اسی برانڈ کی پبلسٹی کرتی نظر آرہی ہیں۔ اب سوچنے کی بات ہے وہ غصہ حقیقی تھا ،، یا اس مارکیٹنگ کے لیے پبلسٹی اسٹنٹ؟؟ جو بھی تھا ،،، انوشکا شرما نے اس ٹرک سے سوشل میڈیا کی توجہ کھینچ لی۔۔

- December 22, 2022
2 years ago
0
You can share this post!