مشہور چینی ویڈیو ایپ ٹک ٹک کو امریکی ایوان نمائندگان کے زیر انتظام تمام آلات سے ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، ایوان کی انتظامیہ کے مطابق، امریکی حکومت کے آلات سے ایپ پر پابندی لگانے کے قانون پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔
ہاؤس کے چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر نے منگل کو تمام قانون سازوں اور عملے کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا کہ ایپ کو “سیکیورٹی کے متعدد مسائل کی وجہ سے زیادہ خطرہ” سمجھا جاتا ہے، اور اسے ایوان کے زیر انتظام تمام آلات سے حذف کر دینا چاہیے۔