امریکہ میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت، میمفس فائرڈیپارٹمنٹ کے 3 اہلکاربرطرف

امریکہ میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت، میمفس فائرڈیپارٹمنٹ کے 3 اہلکاربرطرف

امریکہ میں سیاہ فام شہری ٹائر نکولس کی پولیس تصادم میں ہلاکت کے معاملے پر میمفس فائر ڈپارٹمنٹ کے تین اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ تفتیش کاروں کی تحقیقات کے مطابق ٹائرنکولس کومارا پیٹا گیا اورً 15 منٹ تک بغیرطبی امداد کے ہتھکڑیاں لگا کر زمین پرچھوڑ دیا گیا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن رابرٹ لانگ اور جی مائیکل سینڈریج وقوعہ پرپہنچے تو نکولس کی حالت کا اندازہ لگانے میں ناکام رہے۔ جبکہ فائر لیفٹیننٹ مشیل وائٹیکراپنی گاڑی میں موجود رہے۔ تینوں ملازمین نے فائرڈیپارٹمنٹ کی متعدد پالیسیوں اورپروٹوکولزکی خلاف ورزی کی۔ برطرفی اس وقت عمل میں آئی جب میمفس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا کہ اس کے 7 افسران کوہلاکت کے واقعے میں ملوث ہونے کی وجہ سے نوکری سے فارغ کردیا گیا جس میں 10 جنوری کو ایک 29 سالہ سیاہ فام شخص نکولس کی موت واقع ہوئی تھی۔ ان میں وہ 5 افسران بھی شامل تھے جنہیں فورس سے برخاست کرکے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *