سپر اسٹار گلوکارہ اور نغمہ نگار ٹیلر سوئفٹ نے اتوار کو امریکن میوزک ایوارڈز میں تمام چھ ٹرافیاں جیت لیں جن میں نائٹ کا ٹاپ ایوارڈ “آرٹسٹ آف دی ایئر” بھی شامل ہے۔ ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں مداحوں کی حمایت نے انہیں مزید موسیقی لکھنے کی ترغیب دی، جس سے وہ زیادہ خوش ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا میں بیان نہیں کر سکتی کہ یہ میرے لئے کتنا ناقابل یقین ہے کہ میں اب بھی یہ کام کرتی ہوں اور آپ کو اب بھی اچھا لگتا ہے”۔” بتیس 32 سالہ ٹیلر نے پچھلے تین سالوں میں چار نئے البمز اور دو البمز کی ری ریکارڈنگز ریلیز کیں، جو ان کی پچھلی دہائی کے تمام کام سے زیادہ ہیں۔ ان کے حالیہ البم، “مڈ نائٹس” کے گانوں نے اکتوبر کے آغاز کے بعد بل بورڈ سنگلز چارٹ پر تمام ٹاپ 10 پوزیشنز حاصل کیں۔

- November 22, 2022
2 years ago
0
You can share this post!