امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے اپوزیشن بائیڈن کے ساتھ بیٹھنےکو تیار

امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے اپوزیشن بائیڈن کے ساتھ بیٹھنےکو تیار

امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے اپوزیشن ری پبلکن پارٹی بھی صدر بائیڈن کے ساتھ بیٹھنے پر تیار ہوگئی۔ ایوان کے اسپیکر کیون مک کارتھی نے صدر بائیڈن سے بدھ کو ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی۔ کیون مک کارتھی کے مطابق صدر بائیڈن کو قرض کی حد بڑھانے کے بدلے اخراجات میں کٹوتی کا سوچنا ہوگا۔ ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے۔

صدر بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اخراجات میں کٹوتی پر مذاکرات نہیں کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق قرض کی حد بڑھانا ملک کی ذمہ داری ہے تاکہ اقتصادی بحران سے بچا جاسکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *