امریکا میں کرسمس تعطیلات کے آغاز پر موسم سرما کے بڑے طوفان “بم سائیکلون” کے باعث بیشتر ریاستوں اور ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی کو شدید برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کا سامنا ہے. 10 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے اور سیکڑوں پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق شدید موسم اور برفباری کے دوران متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ جارجیا، نارتھ کیرولائنا اور کینٹکی میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔
شدید سردی اور برفباری کے باعث امریکا بھر میں کرسمس کی چھٹیوں کے دوران سفر کرنے والے لاکھوں افراد مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ دو روز کے دوران ساڑھے 4 ہزار پروازیں اور مڈ ویسٹ میں سیکڑوں ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 12 سو پروازیں صرف شکاگو کے دو ائیرپورٹس پر منسوخ کی گئیں ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے موسم کی سنگینی سے خبردار کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ مقامی حکام کی وارننگ پر عمل کریں۔