وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی 10 میں بیرونی روڈ پرگاڑی میں خود کش دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اہل کاروں نے ایک ٹیکسی کو روکا اور تلاشی لی تو دھماکہ ہوگیا۔
شہید اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں موجود شخص بھی ہلاک ہوگیا۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ لاشوں اورزخمیوں کوپمزاسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈائریکٹر پمز خالد محسود کے مطابق اسپتال میں 10 زخمی اور2 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔ جن میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری کی لاش ہے۔