انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے قومی کرکٹ اسکواڈ نے تربیتی مشقوں کا آغاز کردیا۔ اسلام آباد کلب کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن جاری ہے۔ فیلڈنگ سیشن کے بعد کھلاڑیوں نے نیٹس پر بیٹنگ اوربولنگ کی مشقیں کیں۔ انگلینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے27 نومبرکی صبح اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تین میچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبرتک ملتان جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ 17 سے 21 دسمبرتک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

- November 25, 2022
2 years ago
0
You can share this post!