جیمز کیمرون کی “اواتار، دی وے آف واٹر” دیکھنے والوں کو پنڈورا کی اس دنیا میں واپس لے جاتا ہے، جہاں پہلی فلم میں مقامی نیلےافراد نے چاند کے قدرتی وسائل کے لیے انسانی نوآبادیات سے جنگ کی تھی۔ دس سال سے زیادہ عرصے کے بعد، “دی وے آف واٹر” میں اداکار سام ورتھنگٹن اور زو سلڈانا کو جیک سلی اور نیٹیری کے طور پر واپس آتے دیکھا گیا، جو اب پانچ بچوں کے والدین ہیں۔ ورتھنگٹن نے فلم کے ورلڈ پریمیئر کے موقع پر بتایا کہ “یہ دس سال کی محبت اور محنت تھی، جو آخر کار ریلیز ہوگئی ۔ سلڈانا کا کہنا ہے کہ “یہ ایک دل دہلا دینے والی کہانی ہے، یہ زبردست ہے، یہ بہت طاقتور ہے، امید ہے کہ یہ ویورز کے ساتھ جڑے گی۔ یہ صرف پہلی اواتار کی کاربن کاپی نہیں ہے۔ سلدانہ نے کہا کہ ان کے لیے کردار دوبارہ ادا کرنا بہت جذباتی تجربہ تھا۔
2009 میں ریلیز ہونے والی جیمز کیمرون کی “اوتار” عالمی ٹکٹوں کی فروخت میں $2.9 بلین سے زیادہ کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم ہے۔ اور 2028 تک چار “اواتار” فلموں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔