ائیر پورٹ پر مفت چائے؟ پھر تو مزا آجائے

ائیر پورٹ پر مفت چائے؟ پھر تو مزا آجائے

ذرا سوچیے ،،، انتظار کی کوفت میں اگر گرما گرم چائے کا کپ مل جائے وہ بھی مفت۔۔ آیا ناں مزا؟

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے ملک بھر کے بڑے ائیرپورٹس پر مسافروں کو مفت چائے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سول ایوی ایشن کےمطابق بین الاقوامی اور ڈومیسٹک پروازوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو مفت چائے فراہم کی جائے گی جب کہ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ائیر پورٹس پر مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف کمپنیوں سے اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی طلب کرلیے ہیں جب کہ آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں ائیر پورٹس پر مسافروں کے لیے اس سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *