قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنےآگئیں۔ گزشتہ ہفتے شاداب خان کا نکاح سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا۔ شاداب کی بارات 9 فروری اورولیمے کی تقریب 10 فروری کواسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ شاداب کی بارات اور شادی کی تقاریب شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد منعقد کی جائیں گی۔
شاہین کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے 3 فروری کو ہوگا۔