آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق میتھیو ویڈ کو وائرس کی معمولی علامات ہیں اور ان کے کل انگلینڈ کے خلاف اہم میچ کھیلنے کے امکانات ہیں۔ ویڈ ٹی 20ورلڈ کپ کے دوران کورونا میں مبتلا ہونے والے آسٹریلیا کے دوسرے پلیئرہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زیمپا بھی وائرس کا شکارہوئے تھے جو اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے قوانین مثبت کورونا ٹیسٹ آنے والے کرکٹر کو کھیلنے کی اجازت دیتے ہیں۔

- October 27, 2022
3 years ago
0
Tags:
You can share this post!