انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹرزرینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان بدستورپہلی پوزیشن پربراجمان ہیں۔ پاکستانی کپتان بابراعظم تیسرے نمبرپرہیں۔ ون ڈے بیٹرز میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ امام الحق کا دوسرا نمبر ہے۔ ون ڈے بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی پوزیشن ہے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا چوتھا نمبرہے۔

- October 12, 2022
3 years ago
0
Tags:
You can share this post!