انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی 20رینکنگ جاری کردی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بیٹرز رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبرپرچلے گئے۔ پاکستان کے وکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان کی پہلی پوزیشن توبرقرار ہے لیکن ان کے ریٹنگ پوائنٹس 861 سے کم ہوکر 849 ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے بھارت کے سوریا کماریادیوکی جگہ دوسرے نمبرپرآگئے۔ بولرز ٹی20رینکنگ میں راشد خان نے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ ہیزل ووڈ دوسرے نمبرپرچلے گئے۔ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبرپرآگئے۔ ٹاپ 10بالرزمیں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

- October 26, 2022
3 years ago
0
Tags:
You can share this post!